کوہ سلیمان میں طوفانی بارش، پہاڑوں سے سیلابی ریلے نکل آئے
اسلام آباد (مسائل نیوز) کوہ سلیمان رینج میں گزشتہ شب سے طوفانی بارش کے باعث پہاڑوں سے سیلابی ریلے نکل رہے ہیں۔ایری گیشن حکام کے مطابق کوہ سلیمان رینج سے مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلابی ریلے داخل ہونے کا امکان ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق دکی میں موسلادھار بارش سے تحصیل لونی میں سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل ہوگئے، وہاں کچے مکانات گر گئے جس کے بعد وہاں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ بلوچستان میں بعض علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے، جن میں ہرنائی، زیارت، لورالائی اور پشین شامل ہیں۔