MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد بارودی سرنگیں بچھائیں، اسحاق ڈار

1 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے موجودہ صورتحال کو ملک کی بدقسمتی قرار دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو جس نہج پر لا کھڑا کیا تھا تو کیا اپوزیشن مزید انتظار کرتی؟

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ڈیزاسٹر کی صورتحال پر تھا، 2018 میں آنے والے لوگوں نے ملک کو تہس نہس کر دیا تھا، یہاں پاکستان کے مفادات کو ایک طرف رکھ کر سیاست ہوتی ہے، خود کو ہی سب کچھ سمجھنا عمران خان کی سوچ ہے جسے وہ بدلنے کو تیار نہیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے کئے ہوئے وعدوں کو ہم پورا کر رہے ہیں، مشکل فیصلہ تھا کہ ریاست بچانی ہے یا سیاست کرنی ہے؟ اگر سیاست کرنی ہوتی تو نواز شریف کے پاس لائنیں لگی ہوتیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے سی پیک میں چین کی سرمایہ کاری نہیں قرضے ہیں، میں نے سی پیک کی کوئی تفصیل شیئر نہیں کی جب کہ جب یہ آئی ایم ایف گئے تو انہیں سی پیک کی تفصیلات دینا پڑیں،۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی تشخص کو نقصان پہنچایا جائے تو ملک وہیں کھڑا ہوتا ہے جہاں آج ہے، یہ باہر جا کر بتاتے تھے کہ ہم چور ہیں، اس صورتحال میں کوئی بے وقوف ہی آکر سرمایہ کاری کرے گا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد بارودی سرنگیں بچھائیں، جو بارودی سرنگیں بچھائی گئیں ان کا بوجھ اتحادی حکومت پر آیا، انہوں نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے کم کیں، پہلے کسی کو بھی یہ اندازہ نہیں تھا یہ الیکشن جیتے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ساتھ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.