MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک فوج کا بلوچستان میں سیلاب زدگان کیلئے اٹھائے گئے اقدامات خراجِ تحسین کے مستحق ہیں ,فرید بگٹی

0 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی طلباء تنظیم کے مرکزی رہنما فرید بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کا بلوچستان میں سیلاب زدگان کیلئے اٹھائے گئے اقدامات خراجِ تحسین کے مستحق ہیں اس دور مشکل میں جس طرح فوجی جوان خدمات انجام دے رہے ہیں ان کا کوئی ثانی نہیں پاک فوج نے ہمیشہ سرحدوں کی حفاظت سے لیکر قدرتی آفات سے بھی اپنی عوام کی حفاظت کی اور لمحہ بلمحہ ان کے ساتھ رہے
فرید بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وقت کو یہ ضرورت ہے کہ وہ اپنی محنت تیز کرے تمام اداروں کو سخت سے سخت ہدایات جاری کرے تاکہ اس مشکل میں سیلاب سے متاثر افراد کی بھرپور مدد کی جاسکے حکومت اور پاک فوج کا ملکر اقدام اٹھانا اور تمام تر حالات کا بہترین جائزہ لیکر جلد از جلد متبادل حل تلاش کرنا عوام کیلے مفید ثابت ہوسکتا ہے
پاک فوج کے جوانوں کی جزبائے خدمت دیدنی ہے
ان کآ مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی کاوشیں ناقابلِ فراموش ہیں ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ سب سے پہلے فوجی جوان موجود ہوتے ہیں
پاک فوج کے بلندی و کامرانیوں کیلے بارگاہِ خدا میں دعا گو ہوں اللہ پاک ہمارے فوج کی حفاظت فرمائے آمین

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.