MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی ایئر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلائی جائے گی

0 415

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی جانب سے ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے مشن کے

- Advertisement -

طور پر اب ایک اور سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس بار سی اے اے نے ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کیا ہے، ابتدائی مرحلے میں کراچی، لاہور، اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن پاکستان نے مختلف کمپنیوں سے اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کر لیے ہیں، اور آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں ایئر پورٹس پر اس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.