MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز کی گئی ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کی جاسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔ آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی شب 12 بجے کے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 77.44 ڈالر فی بیرل تک رہی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.