MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صدرِ مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی

0 33

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق صدر کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020ء سے مؤثر ہوں گی۔
بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد صدرِ مملکت کو بھیجا گیا تھا۔

- Advertisement -

چینی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز لاگو ہونے پر قانونی وضاحت کے لیے بل منظور کیا گیا۔

اکتوبر 2022ء میں گوادر منصوبوں کے پیش رفت اجلاس میں اس ترمیم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.