انجلینا جولی کا بے گھر متاثرین کے لیے امدادی اقدام
- Advertisement -
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
لاس اینجلس میں کیلی فورنیا کی تباہ کن جنگلاتی آگ نے ہزاروں گھر خاکستر کر دیے ہیں، لیکن ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے متاثرین کی مدد کے لیے اپنا گھر کھول کر انسانیت کی مثال قائم کی ہے۔
انجلینا جولی کا گھر اگرچہ آگ سے محفوظ ہے، لیکن انہوں نے بے گھر افراد کو پناہ دینے کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اداکارہ اس مشکل وقت میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہیں۔
جولی کی طرح میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے بھی متاثرین کے لیے اپنے گھروں کے دروازے کھول دیے ہیں۔ ہالی ووڈ کے دیگر ستارے بھی اس مشکل گھڑی میں آگ سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لاس اینجلس کی یہ جنگلاتی آگ اب تک 10,000 سے زائد گھروں کو جلا چکی ہے اور اسے شہر کی تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن آگ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ علاقہ ہالی ووڈ کے کئی مشہور ستاروں کا مسکن ہے، جن میں سے کئی آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم ہیں۔
انجلینا جولی اور دیگر مشہور شخصیات کا یہ جذبہ ایک یاد دہانی ہے کہ مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت سب سے بڑا عمل ہے۔
- Advertisement -
Get real time updates directly on you device, subscribe now.