ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خاران زمینداروں کے ساتھ ناروا سلوک بند کرے۔ زمیندار ایکشن کمیٹی ضلع خاران
خاران (مسائل نیوز)زمیندار ایکشن کمیٹی خاران کے صدر ملک منظورآحمد نوشیروانی جنرل سیکرٹری مبارک علی بادینی پریس سیکرٹری جان بادشاہ ملنگزی اور میر شوکت نوشیروانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ سیلابی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے خاران میں زراعت حد سے زیادہ متاثر ہوچکا ہے۔ بندات زمینوں سمیت کھڑی اور تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سب سے بڑھ کر کپاس کا فصل شدید متاثر ہوا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت خاران کے ڈپٹی ڈائریکٹر حلیمی کا خاران کے زمینداروں کے ساتھ کوئی عملی کردار و تعاون نہیں موصوف مکمل طور پر جانبداری کا مظاہرہ کرکے زمینداروں کے استحصال میں مصروف عمل ہے۔جس کا واضح ثبوت انہوں نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کے نقصانات کا جائزہ لینے اور رپورٹ مرتب کرنے کے دوران کیا جس میں پورے خاران میں لاکھوں ایکڑ پر محیط کپاس کے فصل کے نقصان کو صرف 700ایکڑ اپنے من پسند افراد کے نام پر ظاہر کرکے رپورٹ مرتب کی حالانکہ اس سلسلے میں حکومت بلوچستان نے واضح احکامات جاری کرکے محکمہ زراعت کو پابند کیا تھا کہ سروے عمل میں زمینداروں کی نمائیندگی ضروری ہے۔ لیکن حلیمی صاحب نے تمام تر احکامات کو بالائے طاق رکھ کر اپنا من مانی جاری رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر موصوف کا فوری تبادلہ نہ کیا گیا تو خاران کے زمینداروں کے ساتھ استحصال کا یہ سلسلہ جاری رئیگا۔
انہوں نے صوبائی وزیر زراعت اور ایم پی اے خاران سے مطالبہ کیا کہ محکمہ زراعت خاران کے اس جانبدار آفسیر کا فوری تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر زمیندار ایکشن کمیٹی خاران مزید ناانصافی برداشت نہیں کریگی۔ اور زمینداروں کو انصاف دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا کر جدوجہد کرے گی۔خصوصا محکمہ زراعت بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ بیجوں وغیرہ کو کسی کو بھی ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
[…] نیوز)زمیندار ایکشن کمیٹی کا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج۔قلات کے قریب کوئٹہ کراچی […]