MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بنی گالہ پر چھاپہ پڑا تو مفروروں کیلئے پولیس جاتی امرا بھی جاسکتی ہے

1 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) بنی گالہ پر چھاپہ پڑا تو مفروروں کیلئے پولیس جاتی امرا بھی جاسکتی ہے۔وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے ساتھ ہی تحریک انصاف لانگ مارچ کا آغاز کر دے گی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے کسی تحقیقاتی ادارے نے پنجاب میں صوبائی پولیس کی معاونت کےبغیرآپریشن کیا تو متعلقہ ضلع کی پولیس کے سربراہ کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا اسٹیٹس دیکھ کر انہیں سکیورٹی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہجب بنی گالہ پر پولیس کا چھاپہ پڑا تو مفروروں کی تلاش میں پولیس جاتی امرا بھی جاسکتی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی استحقاق کمیٹی کےفیصلےکی روشنی میں وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ درج ہوتا ہےتو اس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ 25 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.