کراچی میں آج ہلکی بوندا باندی کا امکان، درجہ حرارت کتنا رہے گا؟
کراچی (مسائل نیوز)کراچی میں آج ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ شہر میں فضا نمی سے بھری ہوئی ہے،سمندری ہوائیں دوبارہ چلنا شروع ہو گئی ہیں تاہم ان کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 25اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
- Advertisement -
شہر میں دن کے اوقات میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے تاہم ستمبر کے اختتام تک کسی بھاری بارش کا امکان نہیں ہے۔ اس وقت فضا میں نمی کی شرح 92 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش، ہوا اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج صبح مختلف شہروں میں درجہ حرارت یوں رہا: اسلام آباد 26 ڈگری، لاہور 30 ڈگری، کراچی اور پشاور 27 ڈگری، کوئٹہ 19 ڈگری، گلگت 18 ڈگری، مری 16 ڈگری اور مظفرآباد 23 ڈگری سینٹی گریڈ۔