کون سی کرنسی مہنگی اور کون سی ہوئی سستی؟ جانیں آج کے تازہ ریٹس
کراچی (مسائل نیوز)اوپن مارکیٹ میں 17 ستمبر 2025 کو کرنسی ریٹس میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ امریکی ڈالر 282.35 روپے میں خریدا اور 282.55 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 384.50 روپے اور فروخت 389.50 روپے رہی جبکہ یورو 332.50 روپے میں خریدا اور 336.50 روپے میں فروخت ہوا۔
سعودی ریال 75.40 روپے میں خریدا اور 76.40 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور اماراتی درہم 77.15 روپے خرید اور 78.15 روپے فروخت پر دستیاب ہے۔
کویتی دینار کی خریداری 916.90 روپے جبکہ فروخت 925.90 روپے میں کی جا رہی ہے۔ بحرینی دینار 749.30 روپے خرید اور 756.80 روپے فروخت ہو رہا ہے۔ عمانی ریال کی خریداری 733.90 روپے اور فروخت 741.40 روپے پر ہو رہی ہے جبکہ قطری ریال 77.24 روپے خرید اور 77.94 روپے فروخت ہو رہا ہے۔
کینیڈین ڈالر 203 روپے میں خریدا اور 208 روپے میں فروخت ہو رہا ہے آسٹریلوی ڈالر کی قیمت خرید 187 روپے اور فروخت 192 روپے رہی۔ سنگاپور ڈالر 218.50 روپے میں خریدا اور 223.50 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
- Advertisement -
چینی یوآن 39.36 روپے میں خریدا اور 39.76 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ بھارتی روپیہ 3.13 روپے خرید اور 3.22 روپے فروخت پر دستیاب ہے۔ جاپانی ین کی قیمت خرید 1.8950 روپے اور فروخت 1.9950 روپے ہے۔
سوئس فرانک 350.41 روپے میں خریدا اور 353.16 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر 164.35 روپے خرید اور 166.35 روپے فروخت پر دستیاب ہے۔ ملائیشین رنگٹ 66.47 روپے میں خریدا اور 67.07 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سویڈش کرونا کی قیمت خرید 29.71 روپے اور فروخت 30.01 روپے، نارویجین کرونا 27.97 روپے خرید اور 28.27 روپے فروخت پر، جبکہ ڈینش کرونا 43.90 روپے خرید اور 44.30 روپے فروخت پر دستیاب ہے۔
ہانگ کانگ ڈالر 36 روپے میں خریدا اور 36.35 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ تھائی بھات کی قیمت خرید 8.62 روپے اور فروخت 8.77 روپے رہی۔
یہ تمام ریٹس اوپن مارکیٹ کے مطابق ہیں اور ان میں دن بھر کے دوران تبدیلی ممکن ہے۔ انٹر بینک ریٹس اس سے مختلف ہو سکتے ہیں۔