MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیا آرمی چیف کون ہوگا؟لندن میٹنگ میں بڑا فیصلہ ہو گیا

0 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔

- Advertisement -

سب سے سینئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقاتوں کے دوران اہم فیصلے کیے گئے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہو گا۔ذرائع کے مطابق نواز ، شہباز میٹنگ میں طے فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ دوگھنٹے سے زائد وقت گزارا۔بعد ازاں شہباز شریف پاکستان روانہ ہوئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.