MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈوبے ہوئے علاقوں سے پانی نکالنا ممکن نہیں، بلاول بھٹو زرداری

15 305

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے 23 اور بلوچستان کے 30 اضلاع ڈوبے گئے، یہ پانی مہینوں تک مشکل سے نکلے گا فی الحال فوری طور پر کہیں سے پانی نکالا جانا ممکن نہیں ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ فلیش اپیل کے بعد اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کو آرڈی نیٹر جولین ہارنس کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان فلڈ رسپانس پلان لانچ کیا گیا ہے، سیلاب سے ملک بھر میں 33 ملین لاکھ لوگ متاثر ہوئے، حکومت نے ملک بھر کے کئی اضلاع میں فلڈ ایمرجنسی لگا رکھی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متاثرین کو 25 ہزار کیش ریلیف دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جیسا سیلاب اب آیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا، پاکستان کو ان غیر معمولی حالات میں عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ اور بہت سے دوست ممالک کی موجودہ حالات میں امداد موصول ہوچکی ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ملک بھر میں 72 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے، ایک ملین سے زیادہ گھر متاثر ہوئے، 2 ملین ایکڑ فصلیں تباہ ہوئیں، ہم نے 35 ارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا، مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے لیے 5 ہزار روپے فوری دئیے جائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا فوکس اس وقت ریسکیو اور ریلیف پر ہے، بارش کے دوران ریسکیو اور ریلیف کا کام آہستہ تھا، سندھ کے 23، بلوچستان کے 30 اضلاع سمیت ملک کے مختلف اضلاع ڈوبے ہوئے ہیں، قبرستانوں سمیت کہاں کہاں سے پانی نکالیں، یہ پانی مہینوں تک مشکل سے نکلے گا فی الحال فوری طور پر کہیں سے پانی نکالا جانا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور معیشت پر بعد میں بات ہوسکتی ہے، سیلاب آتے ہیں تو بھاری تباہی پھیلا کر جاتے ہیں، مون سون کا لفظ مناسب نہیں بلکہ یہ تو بھاری سیلاب ہے جو اوپر سے آیا تھا، خیبر پختونخوا سے آنے والا پانی بھی سندھ میں آئے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت حکومت کی امداد کی ڈیمانڈ استعداد سے بھی بڑھ کر ہے،

دوست ممالک کی مدد سے ہماری استعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، وفاقی حکومت نے کل جن فیصلوں کا اعلان کیا، یہ پرانے فیصلے ہیں، گلگت بلتستان، پنجاب سمیت جہاں جہاں مدد کی ضرورت ہوگی، وفاقی حکومت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی آبادی سے بڑھ کر لوگ یہاں متاثر ہوئے ہیں، ہمارے ملک میں صلاحیت نہیں ہے کہ فوری طور پر خیمے تیار کرسکیں،

سیلاب اور بارشوں میں کھانا پکانے کی جگہ تک نہیں تھی، اس لیے پکا ہوا کھانا فراہم کر رہے تھے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے گلے شکوے مجھ تک نہیں پہنچے، خیبرپختونخوا میں لوگ ہوائی جہاز کو ترس رہے تھے، دوسری طرف ہوائی جہاز خان صاحب کا جلسہ گاہ خشک کرنے میں لگا تھا، ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے، کچھ لوگ جلسہ جلسہ کھیلنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ متاثرین بہت زیادہ ہیں، یہ حقیقت نہیں ہے کہ حکومت کے پاس سامان زیادہ ہے، ضرورت زیادہ ہے اور وسائل کم ہیں، ہمیں خیموں اور دوائیوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے، زیادہ امداد کی ضرورت کے باعث آج فلیش اپیل لانچ کی ہے،

امداد کی ٹرانسپیرنسی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے یقینی بنائیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی تک ہمارے ملک پر کورونا اور افغانستان کی صورتحال کا اثر جاری ہے، یوکرائن کی صورتحال کا بھی ہماری معیشت پر اثر ہورہا ہے، ہم تمام چیلنجز کا مقابلہ کرکے بہتر پاکستان بنائیں گے،

مشکلات بہت زیادہ ہیں لیکن حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی، سی پیک چلتا رہے گا، انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوا?رڈی نیٹر جولیان ہارنیس نے کہا کہ یہ سپر فلڈ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہوا، پاکستان بہت با صلاحیت ہے تاہم جب اس سطح کی آفت ا?جائے تو وہ اس کی صلاحیت سے بڑھ کر ہے، ہم عالمی برادری کو کہتے ہیں کہ یہ صورتحال آپ کی توجہ کی منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور دیگر جگہوں پر کافی کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو اس وقت امداد کی ضرورت ہے، اقوم متحدہ نے اس وقت دنیا سے پاکستان کے لیے 160 ملین ڈالرز امداد کی اپیل کی ہے، امید ہے کہ اپیل فوری نقصانات کا ازالہ کرسکے گی۔

جولیان ہارنیس نے مزید کہا کہ آپ کی حکومت نے گزشتہ ہفتے کو کوششیں شروع کیں اور لوگ جوق در جوق امدادی کاموں میں شامل ہونے لگے، آپ کے ملک میں صلاحیت موجود ہے، یہ امداد آپ کی قومی صلاحیت کی تعریف میں ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

15 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا۔سردی […]

  2. […] وفاقی وزیر خارجہ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے سندھ میں روڈ کا […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں کسی اہم شخصیت سے ملاقات کی قیاس آرائیاں […]

  5. […] نیوز) وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگی سے […]

  6. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو پاک چین تعلقات میں […]

  7. […] نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات ملتوی کرنے کا […]

  8. […] (مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماضی میں آڈیو لیکس کا سلسلہ تھا جو بند ہو […]

  9. […] نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے سیاستدانوں کو ہمیشہ کیلئے […]

  10. […] پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اپنے بیان پر […]

  11. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا متنازع سے آئینی کردار کی طرف […]

  12. […] آباد(مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملہ سب پر حملہ ہے۔انہوں نے […]

  13. […] مریم نواز کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو حال ہی میں ایک لگژری برانڈ کے جوتے پہنے ہوئے دیکھا […]

  14. […] آباد(مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جو ان دنوں سنگا پور کے دورہ پر ہیں نے سنگاپور میں میٹا […]

  15. […] آباد (مسائل نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کر دی۔امریکی ٹی وی کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.