MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دیرینہ سلگتے قومی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی نے دھرنوں کا اعلان کردیا ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

1 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ دیرینہ سلگتے قومی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی نے دھرنوں کا اعلان کردیا ہے۔عوام دیگر موروثی،لسانی جماعتوں کی کارکردگی سے مایوس ہوگئی ہے جماعت اسلامی نے اقتدارمیں نہ ہونے کے باوجود عوام کی بھر پورخدمت کی۔

- Advertisement -

بدامنی وبدعنوانی اورحکومتی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان ریگستان بن گیا ہے کوئٹہ کے شہریوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا شہری ٹینکر مافیا کے رحم وکرم ہے عوام 20فروری دھرنے میں شرکت کریں۔بلوچستان کو بجلی گیس لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیکر رقبے وفاصلوں کی بنیاد پر فنڈزدیے جائیں

کوئٹہ کراچی موٹر وے بنائی جائیں۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی عوامی مسائل کے حل،قانون سازی کے بجائے مقتدرقوتوں کی مفادات کا مرکزبن چکاہے۔عوامی اجتماعی مسائل کو سننے وحل کرنے والا کوئی نہیں۔ جماعت اسلامی ہی عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔ اسمبلی میں اختلافات،حکومت گرانا،بنا نا سب نظام کی تبدیلی یا عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے چہرے بدلنے چند افراد کونوازنے کیلئے کیاجاتاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ سودی معیشت سودی نظام کی وجہ سے قوم مسائل و […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.