MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

0 118

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء برائے منصوبہ بندی و ترقیا مواصلات و تعمیرات، تعلیم سمیت چیف سیکرٹری اور تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز شریک ہوئے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم نے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے تیز رفتاری سے کام کرنے والے محکموں کو شاباش جبکہ سست روی کے مرتکب اداروں کی سرزنش کی۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام منظور شدہ اسکیموں کی تکمیل جنوری تک یقینی بنائی جائے۔

- Advertisement -

اجلاس کو بتایا گیا کہ گرین بس منصوبے کی توسیع پر تیزی سے کام جاری ہے، نئی گرین بسوں کی خریداری مکمل کرلی گئی ہے جو اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں کراچی پورٹ پہنچیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ گرین اور پنک بس منصوبہ اکتوبر میں ہر صورت مکمل ہو۔

مزید برآں، ورکنگ ویمن کے لیے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ خواتین کو خودمختاری مل سکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بجٹ کے لیے مئی تک تمام مجوزہ اسکیموں کی ٹیکنیکل اپروول مکمل کی جائے اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے ذریعے سختی سے کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.