MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابر کے والد بیٹے کی جلد شادی کریں تاکہ کپتان کی زندگی میں تھوڑی تبدیلی آئے ..چاچا کرکٹ

1 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کے چاچا کرکٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کو بیٹے کی جلد از جلد شادی کا مشورہ دیا ہے۔ چاچا کرکٹ کی دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جو اب سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ ویڈیو میں چاچا کرکٹ نے کہا کہ میں بابر اعظم کے والد کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے بیٹے کی جلد سے جلد شادی کر دیں تاکہ ان کی زندگی میں تھوڑی تبدیلی آسکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر اعظم دنیا کا بہترین بیسٹمین ہے اور رہیں گے بھی، ہر کھلاڑی کی زندگی میں فارم اور آؤٹ آف فارم آتا رہتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں چاچا کرکٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ بابر اعظم کی ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 2022ء کے فائنل میں فارم واپس آجائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)بالی ووڈ کے وہ 5 بڑے سٹارے جن کی زندگی شادی کے بعد بدل گئی اور عروج پر پہنچ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.