MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی ریال اور درہم میں نرمی مگر ڈالر کا رویہ برقرار! جانیں کرنسی کے تازہ ریٹس

0 161

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے نرخوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج 30 ستمبر 2025 بروز منگل صبح 7 بج کر 54 منٹ پر جاری کردہ تازہ ترین فاریکس ریٹس کے مطابق امریکی ڈالر خریداری کے لیے 282.45 روپے جبکہ فروخت کے لیے 282.50 روپے میں دستیاب ہے۔

برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ کی قیمت خرید 378.5 روپے جبکہ قیمت فروخت 383 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یورو کی خریداری 333.5 روپے اور فروخت 334.50 روپے میں ہو رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا درہم 77.1 روپے میں خریدا اور 78.1 روپے میں بیچا جا رہا ہے جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 75.3 روپے اور قیمت فروخت 76 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

کینیڈین ڈالر کی خریداری 204.1 روپے اور فروخت 211.1 روپے میں جاری ہے آسٹریلوی ڈالر 184.1 روپے میں خریدا اور 189.1 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔

چینی یوان کی قیمت خرید 39.52 روپے جبکہ قیمت فروخت 39.92 روپے ہے۔ جاپانی ین 1.8575 روپے میں خریدا جا رہا ہے اور 1.9575 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

فاریکس ماہرین کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں معمولی رد و بدل معاشی استحکام اور ڈالر کی قدر میں وقتی اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.