MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سےبجٹ کی منظوری روکے جانے کا امکان

6 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) آئندہ مالی سال کا بجٹ 30 جون کو منظور کیا جائے گا جبکہ فائنانس بل قومی اسمبلی میں ایک دن قبل رکھا جائے گا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق اسی دن صدرمملکت سے منظوری کے لئے فوری طور پر بھیج دیا جائے گا۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ صدر مملکت سابقہ ریکارڈ کے مطابق منظوری کے لئے

- Advertisement -

روک سکتے ہیں کیونکہ صدر مملکت عارف علوی صدر مملکت کے بجائے سیاسی جماعت کے سخت گیرکارکن کا ساانداز اپنایا ہوا ہے ۔ تا ہم حکومت نے اس خدشے کے پیش نظر بجٹ قوانین کے نواز کے لیے انتظامات کررکھے ہیں اور اس سلسلے میں تمام وزارتیں، ڈوژنزاور متعلقہ محکمے بجٹ بل کا نفاظ یکم جولائی سے ہی شروع کردیں گے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان کہا ہے کہ صدر علوی کی جانب سے ایک کے بعد دوسرا تر میمی بل دستخط کے بغیر اعتراضات کے ساتھ واپس کرنا افسوسناک عمل ہے، بحیثیت رکن پارلیمنٹ مجھے صدر علوی کی غیر جانبدار رویہ پر گہری تشویش ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے صدر علوی اپنے آئینی منصب کا غیر ضروری فائدہ اٹھا رہے ہیں ، عمران خان کے دور میں انہوں نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنایاہوا تھا اب صدر علوی پارلیمنٹ سے منظور شدہ قانون پر بھی ذاتی اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں ،وہ ملک کے نہیں عمران خان کے صدر بنے ہوئے ہیں، عمران خان کی خوشنودی کے لئے وہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بلز واپس کر دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ترمیمی بلز پر دستخط کے وقت صدر علوی کہتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، عمران خان کے کہنے پر غیر جمہوری طور پر صدارتی آرڈیننس جاری کرنے اور اسمبلی تحلیل کر تے وقت کیا صدر علوی اللہ تعالی کو جوابدہ نہیں تھے؟ صدر علوی کو آئینی اور پارلیمانی معاملات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

6 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علویڈاکٹر عارف علوی مستقبل قریب میں وزیراعظم شہباز شریف سے قومی اسمبلی سے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مستقبل قریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سے قومی اسمبلی سے […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) صدر عارف علوی نے فیصل بینک کو فراڈ سے متاثرہ بزرگ شہری کو پوری رقم […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اگرچہ صدر کی حیثیت سے یہ میری ذمہ داری نہیں […]

  5. […] آباد /  پشاور(مسائل نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان آرمی چیف سے متعلق اپنی بات کی […]

  6. […] آباد (مسائل نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے حبیب بینک لمیٹڈ کی جانب سے وفاقی محتسب کے فیصلے کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.