سونے نے تمام ریکارڈ توڑ دیے؛ فی تولہ قیمت سن کر ہوش اڑ جائیں گے
کراچی (مسائل نیوز)مقامی صرافہ بازار میں آج 17 ستمبر 2025 کو ایک تولہ سونا 3 لاکھ 91 ہزار کی بلند ترین سطح پرفروخت کیا جا رہا ہےاور یہ نرخ سہہ پہر تین بجے تک کارآمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن سونے کی نئی قدر جاری کرے گی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قدر میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں ایک تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 91 ہزار کی بلند ترین سطح پر آگیا۔
- Advertisement -
صرافہ بازار میں فی 10 گرام سونے کی قدر میں 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے کا ہوگیا ہے۔
پاکستانی صرافہ مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ 24 قیراط چاندی کا تولہ 4,496 روپے اور دس گرام 3854 روپے ہو گیا جوکہ بالترتیب 53 اور 45 روپے بڑھا۔
دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 692 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔