MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی کو کاغذاتِ نامزدگی میں چھپانے کا معاملہ

2 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی کو کاغذاتِ نامزدگی میں چھپانے کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف نااہلی کیس 20 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 دسمبر کی کاز لسٹ میں کیس شامل کر لیا۔عدالت نے عمران خان، الیکشن کمیشن اور وفاق کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست پر سماعت کریں گے۔9 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کی معلومات چھپانے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا جس کے مطابق عدالت نے پٹیشنر کے وکیل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کیے گئے تھے۔
جمعہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے شہری کی درخواست پر سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

- Advertisement -

عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق پٹیشن میں میانوالی سے منتخب رکنِ قومی اسمبلی عمران خان کی نااہلی کی استدعا کی گئی تھی، پٹیشنر کے مطابق عام انتخابات میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواتے وقت غلط معلومات دی گئیں۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے مطابق عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں 2 بیٹوں کا ذکر کیا، ایک بیٹی کی معلومات چھپائیں، پٹیشنر نے دستاویزات سے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ دراصل عمران خان کے 3 بچے ہیں، عدالت نے پٹیشنر کے وکیل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کیے تھے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق پوچھا گیا کہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ سماعت کر سکتی ہے یا الیکشن کمیشن جانا چاہیے، جس پر پٹیشنر کے وکیل نے عدالتی نظیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت یہ معاملہ دیکھ سکتی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل نے کہا کہ حقائق پر مبنی معاملے پر عدالت کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ اس کا جائزہ لے۔عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں عمران خان اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو 2 ہفتوں کیلئے پری ایڈمیشن نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ 17 دسمبر کو لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔اسلام […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.