MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پولیس کا زمان پارک میں آپریشن، متعدد پی ٹی آئی کارکن گرفتار

0 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) عمران خان کے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار اور کیمپس اکھاڑ پھینکے۔

پولیس کا لاہور میں عمران خان کے گھر زمان پارک میں آپریشن جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور خود کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

زمان پارک کے علاقے کو مکمل سیل کردیا گیا ۔ پولیس کے ساتھ واٹر کینن، بلڈوزر اور قیدیوں کی وین ہے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کے کیمپس اکھاڑ دیے اور بیریئرز و کنٹینرز ہٹادیے۔

عمران خان کے گھر کے باہر سے درجن بھر کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارکنوں کی طرف سے مزاحمت کی جارہی ہے اور پولیس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے۔ پولیس نے کارکنوں کو قابو کرنے کےلیے شیلنگ شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.