MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضمنی انتخاب میں ناکامی کے بعد شاہ محمود قریشی کا ردعمل سامنے آگیا

8 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان(مسائل نیوز)ملتان کے ضمنی انتخاب میں ناکامی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا ردعمل سامنے آگیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کے عظیم شہریوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے 13 جماعتی گٹھ جوڑ کے خلاف تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔ مہربانو قریشی نے دلیری سے مقابلہ کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کہا کہ انشاء الله ہم آنے والے عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ محنت کرکے جیت تحریکِ انصاف کے نام کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں عمران خان کو ضمنی انتخابات میں واضح کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے سب کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔
یہ جیت تحریکِ انصاف کی نہیں بلکہ 22 کروڑ پاکستانیوں کی ہے۔ قبل ازیں قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی8 نشستوں میں سے 6 پر کامیاب ہوگئی، پیپلزپارٹی نے 2 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ ن، جے یوآئی ف، ایم کیوایم، اے این پی ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکی، پنجاب کی تین نشستوں میں بھی 2پرپی ٹی آئی اور ن لیگ صرف ایک سیٹ جیت سکی۔

- Advertisement -

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی8 نشستوں میں سے 6 پر کامیاب ہوگئی ہے۔این اے118ننکانہ میں عمران خان نے90181 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ن لیگی امیدوار شزرہ منصب علی خان کھرل 78024 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئیں۔ فیصل آباد این اے108 میں عمران خان99841 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگی امیدوار عابد شیرعلی75266 لے سکے۔
چارسدہ این اے 24 میں پی ٹی آئی امیدوار عمران خان78589 ووٹوں کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان کو شکست دی ایمل ولی خان نے 68356 ووٹ حاصل کیے۔ مردان این اے 22 میں پی ٹی آئی امیدوار عمران خان نے 76681 ووٹ لے کرجیت گئے جبکہ جمیعت علماء اسلام ف کے امیدوار مولانا محمد قاسم 68181 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پشاور این اے31 میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار عمران خان57824 ووٹ حاصل کیے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غلام احمد بلور32253 ووٹ لے سکے۔
این اے239 کراچی میں عمران خان نے50014 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ایم کیوایم امیدوار سید نیئر رضا 18116 ووٹ لے کر جیتنے میں ناکام ہوگئے۔ اسی طرح این اے 237 کراچی ملیر 2 میں پی ٹی آئی امیدوار عمران خان نے پیپلزپارٹی کے حکیم بلوچ کے ہاتھوں واحد نشست پر شکست کھائی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

8 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملتان شکست پر مجھ سے کسی قسم […]

  2. […] نیوز) سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کا بنیادی کام صاف […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا فارمولا کامیاب […]

  4. […] نیوز) سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے ایک مرتبہ پھر عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کو […]

  5. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ساری صورتحال بے یقینی کی ہے جس پر پوری قوم […]

  6. […] سابق وزیر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ صدر عارف علوی نئے آرمی چیف سے متعلق […]

  7. […] انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں لیکن […]

  8. […] نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی اور کچھ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.