MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افغانستان میں امن و استحکام کیلئے جستجو جاری رہے گی،شاہ محمد قریشی

0 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 2021میں سفارتی کار کر دگی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کی صورت حال چیلنجنگ تھی اور ہے،افغانستان میں امن و استحکام کیلئے جستجو جاری رہی اور رہے گی،ہمارے چین سے 70 سالہ سفارتی تعلقات مکمل ہوئے، باہمی تجارت میں 70 فیصد اضافہ ہوا،سی پیک ایک نئے مرحلے مین داخل ہوا،کوویڈ پر چین کی پیش رفت نمایاں رہی ،چین کی مدد سے آگے بڑھتے رہے،2022 میں متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے ساتھ آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں،بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات بہتر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں،ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں،

- Advertisement -

وسط ایشیائی ممالک پر پہلے توجہ نہیں دے سکے جو اب کریں گے،2021 میں ہندوستان کے ساتھ تعلقات جمود کا شکار رہے،بھارت کے ساتھ تعلقات ہندتوا کی نذرہو گیا،دہلی حکومت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور آر ایس ایس سوچ پر مبنی ہے،مسلم مخالف سوچ بھارت میں بڑھ رہی ہے،2021 میں بھی بھارت مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ اور مظالم جاری رہے،سارک کا فورم علاقائی روابط کے کیے انتہائی اھم ہے،صرف بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث سارک کانفرس منعقد نہیں ہورہی،پاکستان میں جمہوری روایت عمل پذیر ہے،توقع ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،

ہم مقررہ مدت پر عوام کے پاس جائیں گے۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 2021 سفارتی لحاظ سے اہم سال تھا،سفارتی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2020 میں جو ویژن پیش کیا تھا اس پر 2021 میں کام کیا۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے جستجو جاری رہی اور رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ 2021 میں خارجہ پالیسی کو جیو پولیٹکس سے جیو اکنامک پر شفٹ کیا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم امہ اور عالمی برادری سے تعلقات بہتر کرنے پر کام کیا۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب ،ایران خترکی اور ملائشیا پر خاص توجہ دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.