MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضمنی انتخاب میں عوام نے دو بیانیے چنے پہلا ملک کی خود مختاری اور دوسرا نئے انتخابات،فواد چوہدری

2 186

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل کے انتخابات میں عوام نے دو بیانیے چنے،پہلا پاکستان کی خود مختاری اور دوسرا نئے انتخابات۔آج حکومت اور اداروں کی لیڈرشپ سر جوڑے اور عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے نئے انتخابات کی طرف بڑھیں۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی عدالت کا احترام کرنا چاہیے اورسیاسی فیصلے عوام کو کرنے دیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 6 نشستیں جیت لیں جبکہ پیپلزپارٹی نے ملیر اور ملتان میں کامیابی حاصل کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے پشاور کی نشست جیت لی اور اے این پی امیدوار غلام احمد بلور کو شکست دی۔

- Advertisement -

این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 57 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ اے این پی کے غلام احمد بلور 32 ہزار 253 ووٹ حاصل کرسکے اور غلام بلور کو 25 ہزار 571 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور کے بعد مردان کا میدان بھی مار لیا۔ این اے 22 مردان 3 کے تمام 330 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 76681 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جے یو آئی کے محمد قاسم 68181 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 8500 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کو بھی شکست دی۔ عمران خان نے ایمل ولی خان کو 10233 ووٹوں سے ہرایا۔فیصل آباد میں عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی کو ہرایا اور 24471 ووٹوں کے مارجن سے شکست دی۔ این اے 108 فیصل آباد کے تمام 354 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 99602 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا پاؤں عوام کی گردن پر ہے سانس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.