پاریش راول سے 20 برس چھوٹی شلپا ان کی بیوی کا کردار ادا کرنے حیران
2002 کی فلم’’ چور مچائے شور ‘‘میں شلپا نے پاریش راول کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا
- Advertisement -
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ اداکار پاریش راول نے انکے ہمراہ ایک فلم میں ان کے والد کا کردار ادا کیا تھا، لیکن اب وہ فلم ہنگامہ ٹو میں ان سے شادی کررہے ہیں۔انھوں نے یہ بات اپنی اور پاریش راول کی آئندہ آنے والی فلم ہنگامہ ٹو کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ فلم ہنگامہ ٹو کی ڈائریکشن پریا درشن نے دی ہے۔یاد رہے کہ پریا درشن اپنی کامیڈی موویز کے حوالے سے کافی مشہور ہیں، اس سے قبل وہ فلم ہیرا پھیری، مالا مال ویکلی اور اصل ہنگامہ بناچکے ہیں۔ شلپا شیٹھی نے یہ گفتگو اس وجہ سے کی، کیونکہ ان کے اور پاریش راول کے درمیان 20 سال کا فرق ہے۔واضح رہے کہ 2002 کی فلم’’ چور مچائے شور ‘‘میں شلپا نے پاریش راول کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔