MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں نجی اسکول میں گیس کے اخراج سے متعدد بچے بے ہوش

0 401

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) کراچی کے علاقہ لیاری کے اندر بغدادی میں واقع اسکول میں گیس کے اخراج سے 14 بچے بے ہوش ہوگئے۔
پولیس سے معلوم ہوا ہے کہ نجی اسکول میں بچے جنریٹر کا دھواں بھرنے سے بے ہوش ہوئے جس سے 14 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، 8 بچوں کو سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا اور تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں طبی امداد دے کر گھر منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

ایڈیشنل ڈاٸریکٹر آف پراٸیوٹ اسکولز رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں واقع ایک نجی اسکول میں بچوں کی نیم بے ہوشی کے واقعے پر اسکول کو محکمہ تعلیم کی جانب سے جرمانہ کیا جائے گا کیوں کہ مذکورہ نجی اسکول سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ رجسٹرڈ نہیں ہے اور یہ ایک کمیونٹی اسکول ہے جس میں غریب بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے، تاہم واقعے کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.