MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تعلیمی اداروں کے حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس طلب

0 320

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے تناسب کے پیش نظر تعلیمی ادروں کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں این پی آئیز کے حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اور مشترکہ اجلاس اج ہو گا،

- Advertisement -

جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں بندشوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے تناسب کے پیش نظر تعلیمی ادروں کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

این سی او سی نے بڑھتی ہوئی بیماری سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کے لیے صوبوں خصوصاً سندھ حکومت کے ساتھ بڑے پیمانے پر رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ آج سے دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی سنیکس اور کھانا تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.