MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستا پیٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ

2 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستا پیٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے

- Advertisement -

فیصلے کیے گئے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اسلام آباد میں رمضان کے دوران غریب اور متوسط طبقے کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ اسکیم کے تحت اسلام آباد کے دس لاکھ افراد کو رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔وزیرِاعظم نے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بھی اس اسکیم میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ وزیراعظم شہبازش شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)غریب کی سواری سمجھے جانے والے موٹرسائیکل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی جس کی قیمت بھی […]

  2. […] موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بُری خبر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.