MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نون لیگ کا شریف فیملی سے علیحدہ ہونا مثبت پیشرفت ہوگی،فوادچوہدری

0 352

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ ہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔

- Advertisement -

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔

ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں۔لیکن نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.