MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 24 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

0 63

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز )کوئٹہ میں کسٹمز انفورسمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوبیس کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔ کارروائی مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔کسٹمز حکام کے مطابق ضبط شدہ سامان میں اسکمڈ ملک پاوڈر، آٹو اسپیئر پارٹس، فلیورڈ پان مصالحہ، پاور بینکس اور ایک ہینو ٹرک شامل ہیں۔ کلکٹریٹ کی ٹیموں نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی معاونت سے مختلف گوداموں پر چھاپے مار کر اسمگل شدہ سامان برآمد کیا۔تمام ضبط شدہ سامان اور گاڑیوں کو تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ انیس سو انہتر کے تحت قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے جائیں گے، تاکہ قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا مثر طور پر سدباب کیا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.