MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈی جی مانیٹرنگ پلاننٹ کمیشن کا دورہ گوادر، ترقیاتی منصوبوں پر کام کا جائزہ

0 850

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر (مسائل نیوز) ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ) پلاننگ کمیشن اسلام آباد سیف الرحمن عثمانی کا دورہ گوادر، جی ڈی اے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور کارکردگی کی تعریف کی۔ ہفتہ کے روز پلاننگ کمیشن اسلام آباد کے ایک دو رکنی وفد نے ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ) سیف الرحمن عثمانی کی سربراہی میں گوادر کا دورہ کیا اور جی ڈی اے کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ وفد جی ڈی اے اسکول پہنچ گیا اور وہاں جاری مختلف کلاسز کا جازہ لیا اور بچوں سے بات چیت بھی کی۔ وفد نے جی ڈی اے ہسپتال، جی ڈی اے پارکس، اور ایسٹ بے میں زیر تعمیر بریک واٹر کا بھی جازہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجنر حاجی سید محمد بھی وفد کے ہمراہ تھیاور انہوں نے وفد کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈاریکٹر جنرل مانیٹرنگ پلاننگ کمیشن نے جی ڈی اے کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا مجھے یہ جان کر خوشی اور اطمینان ہوئی ہے کہ ادارہ ترقیات گوادر نے یہاں کے لوگوں کی بنیادی ضروریات زندگی کا خیال رکھا ہے اور بنیادی نوعیت کے کام کو اہمیت دی ہے۔ جس میں تعلیم، صحت، پانی، سیر و تفریح، روڈز اور جیٹیز کے منصوبے قابل ذکر ہیں۔ حکومت کی کوشش و خواہش ہے کہ گوادر کی عالمی اہمیت و افادیت کے تناظر میں تعمیر و ترقی ہو اس مقصد کیلے جی ڈی اے کا کلیدی کردار ہے۔ قبل ازیں وفد نے ڈاریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور گوادر کی تعمیر و ترقی کے مختلف پہلوں پر بات کی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.