اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اقتصادی سفارت کاری ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ، سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر امیر خرم راٹھور اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ،نیویارک اور جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوبین ایمبیسڈر منیر اکرم اور ایمبیسڈر خلیل ہاشمی
- Advertisement -
اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر اسد مجید بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ واشنگٹن کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سردار مسعود خان بھی موجود تھے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے، ہم نے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ اقتصادی سفارت کاری ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری حکومت نے پہلی مرتبہ جامع قومی سیکورٹی پالیسی وضع کی۔
انہوںنے کہاکہ ہماری قومی سیکورٹی پالیسی کا فوکس، اقتصادی ترجیحات پر عملدرآمد اور اقتصادی اہداف کے حصول پر ہے ۔وزیر خارجہ نے اقتصادی سفارت کاری کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے سینیئر سفرائ کی جانب سے سامنے آنے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کی روشنی میں وزارتِ خارجہ میں اقتصادی سفارت کاری ڈویژن کے جلد قیام کے لئے پر عزم ہیں۔