پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30،30 روپے کا اضافہ، عوام کیساتھ ظلم کے مترادف ہے،کاشف حیدری
کوئٹہ (مسائل نیوز) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30،30 روپے کا اضافہ، عوام کیساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فی الفور اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات بعد اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا جو کہ عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ شدید مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی، عوام اور متوسط طبقہ نان شبینہ کا محتاج ہوچکا، روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام دووقت کی روٹی سے محروم ہوگئے۔ حکمرانوں کی مہنگائی کم کرنے کے حوالے سے وعدے صرف اخبارات تک محدود رہے ۔غریبوں کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لیکن حکومت عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہ کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ستائے عوام زندگی سے مایوس ہو کر خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ ناکام معاشی پالیسی کی وجہ سے ہر چیز عوام کی دسترس سے دور ہوگئی ہیں اور مہنگائی نے عوام کو اضطراب میں مبتلا کر دیا۔موجودہ دور حکومت میں مہنگائی و بیروزگاری عروج پر ہے جس کی وجہ سے معاشرے کا ہر طبقہ پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی بدترین مہنگائی اور بیروزگاری نے ہر شعبہ زندگی میں غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہے۔ غریب اور متوسط طبقہ نان شبینہ کا محتاج ہوچکے ہیں۔ ہر شے کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی نظرآتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے اور غریب عوام کی قوتِ خرید جواب دے چکی ہے۔ غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں انہوں نے کہا بیروزگاری بھی عروج کو پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے اور بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔