MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس،اس کیس میں تسلیم کیا گیا کہ غلطی ہو گئی نااہلی بنتی ہے مگر تاحیات نہیں، چیف جسٹس

1 346

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سلام آباد (مسائل نیوز) فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس، عدالت نے فیصل واوڈا کے وکیل کو الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق مزید تیاری کی ہدایت کر دی۔ سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس میں تسلیم کیا گیا کہ غلطی ہو گئی، نااہلی بنتی ہے مگر تاحیات نہیں۔
فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دئیے کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں اس لیے نااہلی کا فیصلہ نہیں دے سکتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ تاحیات نااہلی صادق اور امین کے اصول پر پورا نہ اترنے پر ہوتی ہے۔اثاثے چھپانے یا غلطی کرنے پر آرٹیکل 63 دن سی کے تحت نااہلی ایک مدت تک ہوتی ہے۔
عدالت نے فیصل واوڈا کے وکیل کو الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق مزید تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی تھی جس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرتا ہے جسٹس منصور علی شاہ بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔فیصل واوڈا سندھ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل میں فیصل واوڈا کی ایک اور غلطی بیانی سامنے آ گئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.