MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انسانی دانتوں والی مچھلی دریافت ، دیکھنے والے دنگ

0 623

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انسانی دانتوں والی مچھلی دریافت ، دیکھنے والے دنگ

گیارہ سالہ امریکی بچے نے گھبرا کر اپنی والدہ کو پکارا کیونکہ اس نے اپنے تالاب میں ایک مچھلی دیکھی جس کے دانت بہت حد تک انسانی دانتوں سے مشابہہ تھے۔

دہی کے حیران کن فوائد

بچے نے ماں سے کہا کہ یہ مچھلی پڑوس سے ہمارے تالاب تک پہنچی ہے کیونکہ یہ مچھلی ان کے تالاب میں موجود ہی نہیں تھی۔ 11 سالہ چارلی نے جس مچھلی کو پکڑا تھا اس کے منہ میں انسانی دانتوں کی طرح دانت تھے۔
انسانی دانتوں والی مچھلی دریافت ، دیکھنے والے دنگ

- Advertisement -

ڈالرسستا ہوگیا عوام کیلئے بڑی خوشخبری

بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ پیکومچھلی ہے جو دانتوں والی ہولناک پیرانا مچھلی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ مچھلی جنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے اور اوکلاہوما کے تالابوں میں بھی ملتی ہے۔چارلی نامی بچے نے مچھلی کی تصاویر اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے اور اسے مارنے کے بجائے دوبارہ پانی میں چھوڑدیا ہے۔ لیکن بعد میں ماہرین نے کہا کہ یہ مچھلیاں گھس بیٹھیوں کی طرح اپنی تعداد بڑھاتی ہیں اور انہیں تلف کرنا ہی بہتر تھا۔

حریم شاہ کی بیلی ڈانسر پر ڈالرز نچھاور کرنے کی ویڈیو وائرل

جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق اسے بطور پالتو مچھلی کے شیشہ گھر میں رکھا گیا تھا لیکن بعد میں اسے ماحول میں چھوڑا گیا ہے یا اسے چارلی کے تالاب میں خاموشی سے پھینکا گیا ہوگا۔ پولیس اس شخص کو تلاش کررہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.