MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

0 1,143

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے اوپر چلی گئی ، سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلی بار10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 40 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران 10 گرام سونا 1 لاکھ40 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت ایک لاکھ 61ہزار تین سو روپے سے بڑھ کر 1لاکھ 63ہزار تین سو روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.