بلوچستان سے یوریاافغانستان سمگل کی جارہی ہے ، اسداللہ بلوچ
کوئٹہ (جی این ایم) بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور صوبائی وزیر زراعت و امداد باہمی میر اسداللہ بلوچ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر بلوچستان سے یوریا کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو صوبے میں شدید زرعی بحران پیدا ہوگا جس کا نقصان نہ صرف زمینداروں بلکہ صوبے کی مجموعی معیشت کو بھی پہنچے گا اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کی اسی فیصد سے زائد آبادی کا روزگار زراعت سے وابستہ ہے
- Advertisement -
تاہم خشک سالی اور بجلی کے مسائل سے متاثرہ زمینداروں کو اب یوریا کی کمی کا بھی سامنا ہے اور ان کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں اس حوالے سے وفاقی حکومت کو بارہا آگاہ کیاگیا ہے جبکہ وزیراعظم کے نوٹس میں بھی یہ بات لائی گئی ہے کہ بلوچستان سے یوریاافغانستان سمگل کی جارہی ہے
اور ڈیلر اپنے ذاتی منافع کیلئے بلوچستان کی کھاد افغانستان بھیج رہے ہیں اور سمگلنگ کی روک تھام کے ذمہ دار وفاقی اداروں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں تاہم ابھی تک ہماری آہ وبکاہ کو خاطر خواہ طورپرسنجیدگی سے نہیں لیا جارہا صوبائی وزیر نے کہا ہے
[…] پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جانی […]