MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مولانا کا ٹریلر دیکھ کر ’’کچل دوں گا‘‘ کی دھمکیوں والے صلح صفائی کی باتیں کرنے لگے

0 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا کا ٹریلر دیکھ کر ’’کچل دوں گا‘‘ کی دھمکیوں والے صلح صفائی کی باتیں کرنے لگے،پارلیمنٹ پر حملے اور ایم این ایز کو اغواء کرانے کے بعد صلح کا بیان گھبراہٹ ہے، گندگی اور کچرے کی بدبو بتاتی ہے کہ گندگی کا علاج صفائی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان مہں کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد لاجز پر حملہ اور ایم این ایز کو اغواء کرانے کے بعد صلح کا بیان گھبراہٹ ہے، ”کچل دوں گا“ کی دھمکیاں دینے والے غنڈہ گرد کو مولانا نے جو ٹریلر دکھایا،تو اس کے منہ سے صلح صفائی کے لفظ نکلنا شروع ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ گندگی اور کچرے کی بدبو بتاتی ہے یہ گند ہے،اس کی صفائی ہی علاج ہوتا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے پہلی بار ای ویزہ کا اجراء کیا، صحت کارڈ کا اجراء جو پسندیدہ کام ہے۔سیاسی طور کہنا چاہتا ہوں کہ انصارالاسلام نے کل چڑھائی کی، ملیشیا کو اجازت نہیں ہے،کسی ملیشیا کو اسلام آباد میں دخل اندازہ نہیں ہوگی، کل ایف سی اور رینجرز کو بھی احکامات جاری کردیے ہیں، آخری تین دن رینجرز اور ایف سی پارلیمنٹ لاجز کی حفاظت کرے گی، اگر ضرورت پڑی تو آرٹیکل 245کے تحت حکومت فوج کو بھی طلب کرسکتی ہے، ووٹوں کی خریدوفروخت کا بازار گرم کررکھا ہے، بلیک میلنگ کررہے ہیں، اپوزیشن ممبران اسمبلی کو کروڑوں روپے بھی لگا دیں ان کو شکست فاش ہوگی ، میں چاہتا ہوں کہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے ورنہ ساری زندگی بچھتائیں گے، الیکشن کو ایک سال رہ گیا ہے۔

یہ نہ ہودس سال لائن میں لگے رہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ایک سال رہ گیا ہے، بہتر یہ ہے کہ الیکشن کی تیاری کریں، اپوزیشن تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے، یہ نہ ہو آپ 10 سال لائن میں لگے رہیں۔ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا میرا خیال ہے ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے، ہمیں مل بیٹھ کر مذاکرات سیکوئی حل نکالنا چاہیے۔
انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ناکامی ہو گی اور عمران خان 5 سال پورے کرے گا۔عمران خان کے اپوزیشن پر سخت حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا غفور حیدری نے بھی مجھ سے یہی گلہ کیا ہے، میرا خیال ہے ہمیں صلح صفائی اور ٹھنڈے پروگرام کی طرف جانا چاہیے، کیونکہ انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں ہارنا ہے اور اس کے بعد بھی ہمیں تنگ کرنا ہے، تو بہتر ہے کہ ان کے ساتھ ہم ابھی سے ٹھنڈے ہوجائیں اور انہیں ذہنی طور پر تیار کردیں کہ آپ ہارنے جارہے ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لڑنا مشکل نہیں لیکن پھر بعد میں صلح کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.