اپوزیشن اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مشاورت سے تحریک عدم اعتماد لا رہی ہیں ، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، اپوزیشن اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مشاورت سے یہ تحریک لا رہی ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جیسے جیسے دن قریب آ رہے ہیں،
- Advertisement -
خوف میں مبتلا عمران صاحب پشاور میں ایک شخص جن کی حالیہ ہفتوں میں تعنیاتی ہوئی ہے ہمارے اراکین پارلیمان کو دباو¿ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خبردار کر رہی ہوں کہ اِن صاحب سے عمران صاحب پشاور سے یہ فون کالیں کرانا فوری بند کریں ،
آپ کی سیاست میں ادارے کو گھسیٹنے کی وجہ سے پہلے ہی ادارے کی ساکھ جس قدر متاثر ہوئی، اس کی نظیر نہیں ملتی،آپ باز نہ آئے تو ہم اِن صاحب کا نام لینے پر مجبور ہوں گے، آپ سیاست کے میدان میں سیاسی انداز میں مقابلہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب یہ غیر آئینی حرکتیں آپ کے خوف اور شکست کا واضح ثبوت ہیں،جس کی وجہ سے ادارے کے حصے میں بدنامی آرہی ہے۔