MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مولانا فضل الرحمن 6مارچ کو ضلع نوشکی کا دورہ کریں گے

0 633

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نوشکی(ویب ڈیسک)قائد جمعیت علما اسلام پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 6مارچ کو ضلع نوشکی کا دورہ کریں گے, جمعیت علما اسلام نوشکی نے تیاریاں شروع کردی. جمعیت علما اسلام ضلع نوشکی کے ضلعی و تحصیل عمومی کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا شیخ الحدیث مولانا غلام نبی منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی منظور احمد مینگل صوبائی معاون فنانس سیکرٹری انجینئر محمد عثمان بادینی. تحصیل امیر مولانا عبدالغفار. تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا عبدالصمد ضلعی ڈپٹی سیکرٹری حافظ عبداللہ گورگیج.

- Advertisement -

ضلعی ترجمان مولانا محمد زکریا عادل نے عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہل نوشکی کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے کہ 6مارچ کو بروز اتوار قاید جمعیت علما اسلام پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ضلع نوشکی کا تاریخی دورہ کرینگے اور بہت بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور جمعیت علما اسلام کے صوبائی قیادت بھی انکے ہمراہ ہونگے انہوں نے کہاکہ اس عظیم الشان جلسہ عام کے لیے ضلع نوشکی کے سطح پر بھرپور تیاریاں شروع کردی گئی ہیں انشا اللہ نوشکی میں تاریخ ساز کانفرنس منعقد کی جائے گی اجلاس میں کہا گیا

کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ہے جمعیت علما اسلام ملک بھر یکجہتی کشمیر منارہی ہے اجلاس میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں قرارداد پیش کردی گئی کہ مسلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے قراردادو کے مطابق فوری طور پر حل ہونا چاہیے اجلاس میں نوشکی واقعہ پر اظہار افسوس کیا گیا اور امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی سطح پر مزاکرات کے لئے جو کمیٹی تشکیل دی تھی اسے فعال کرے اور مزاحمت کاروں سے مذاکرات کریں تاکہ مزید ایسے ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.