MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق کوچ جسٹن لینگر کے الزامات آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے خاموشی توڑ دی

1 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سڈنی(مسائل نیوز)آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے سابق کوچ جسٹن لینگر کے بیان پر خاموشی توڑ دی،میڈیا سے گفتگو میں پیٹ کمنز نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں کوئی ڈرپوک نہیں ہے اور ٹیم میں کبھی کوئی ڈرپوک رہا بھی نہیں،انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی پرائیوٹ گفتگو کا انکشاف نہیں کیا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ مایوس کن ہے کہ بعض اوقات توجہ آف دی فیلڈ سرگرمیوں پر چلی جاتی ہے، ہم توقع کر رہے ہیں کہ ابھی جسٹن لینگر اور سابق کھلاڑیوں کے کئی انٹرویوز آئیں گے،آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس وقت جو شور ہے اس کا کھلاڑیوں کے کھیل پر اثر نہیں پڑے گا، ہمارا گروپ اس وقت بڑے اچھے ماحول میں ہے، جو کچھ ہورہا ہے ہم اس پر ہنستے ہو ئے آگے بڑھ رہے ہیں،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ سڈنی میں انتقال کر گئیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.