بلوچستان کو سیاسی بیگانگی کا شکار نہیں ہونے دینگے ،مالک بلوچ
آواران(ویب ڈیسک)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو سیاسی بیگانگی کا شکار نہیں ہونے دینگے وسائل چھیننے کے بعد ٹھپہ ماری کے ذریعے حق نمائندگی بھی چھینا جارہا جس سے عوام بدترین بدحالی کا شکار ہورہے ہیں۔ الیکشن 2018 میں نیشنل پارٹی سے آواران کا جیتا ہوا سیٹ چھین لیا گیا جس کے ردعمل میں آج ہزاروں لوگ نیشنل پارٹی کے کال پر جھاو جیسے پسماندہ علاقہ میں یکجا ہوگئے۔
- Advertisement -
ڈاکٹر شہید شفیع جان بزنجو نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت کے لیئے وقف کردی ایسے مسیحا کے قاتل تاریخ کے جبر سے نہیں بچ پائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھاو میں شہید ڈاکٹر شفیع بلوچ کی برسی کے موقع پر بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری خیر جان بلوچ مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ،
مرکزی سوشل میڈیا سکریٹری ولید بزنجو،مرکزی ہیومن رائیٹس سیکریٹری میر شاوس بزنجو میر ولید بزنجو خورشید رند میر اشرف علی مینگل بی ایس او پجار کی وائس چیئرمین گورگین بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کو میں ایک منظم سازش کے تحت بارڈر ٹرہڈ اور جنوبی شمالی کے نام پر تقسیم کرنے، بارڈر ٹریڈ پر عوام کو لسانی اور علاقائی بنیاد پر لڑانے کی سازشیں کررہے ہیں جو قابل قبول نہیں۔ سیاسی عدم استحکام کا شکار بنا کر لوگوں کو سیاسی اور معاشی طور پر دست نگر بنایا جارہا ہے۔