وینزویلا تیل کی فروخت سے حاصل رقم صرف امریکی سامان خریدنے پر خرچ کرے گا۔ٹرمپ
واشنگٹن(مسائل نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا تیل کی فروخت سے حاصل رقم صرف امریکی سامان خریدنے پر کرچ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہا کہ وینزویلا اپنے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے صرف امریکی سامان خریدے گا، جس میں زرعی مصنوعات، ادویات اور طبی آلات شامل ہوں گے۔
- Advertisement -
سوشل میڈیا پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا جو امریکی سامان خریدے گا، اس میں بجلی کے کارخانے اور توانائی کی سہولیات بہتر بنانے کے آلات بھی شامل ہوں گے۔ وینزویلا نے امریکا کو اپنے اہم ترین تجارتی شراکت دار کے طور پر منتخب کرلیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کا امریکا کو تجارتی شراکت دار کے طور پر منتخب کرنا عقلمندانہ انتخاب ہے اور یہ وینزویلا اور امریکا دونوں کے عوام کیلئے بہت اچھا ہوگا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اس کی تائید کی۔
نائب صدر جے ڈی وینس کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہنا تھا کہ وینزویلا اپنا تیل اسی صورت میں فروخت کرسکتا ہے جب یہ امریکی مفادات کے مطابق ہو۔ اگر وینزویلا امریکی قومی مفادات پورے نہیں کرسکا تو اسے تیل بیچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔