حکومت مدت پورا کرے گی، پھر الیکشن ہوگا
اسلام آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلے کرکے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیوں نے کہا کہ نام نہاد احتساب کا عمل کئی سالوں سے چل رہا ہے۔سابق چئیرمین نیب کی کارگردگی سب کے سامنے ہے۔
نیب چیئرمین گھر چلے گَئے لیکن مقدمے رہ گئے ہیں۔جاوید اقبال سے گزارش کی کہ اپنے اثاثے قوم کے سامنے رکھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں ہیں،ہمارا کام ملک کے مسائل حل کرنا ہے۔عمران خان غلط بیانی کرتے ہیں ،ان سے کسی مثبت کام کی توقع نہ رکھیں، عمران خان نے ملک کو جس طرح سے چلایا، گردشی قرضہ بڑھ گیا، جب حکومت غفلت کرتی ہے اس کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑتی ہے۔
اپریل 10سے پہلے انہیں الیکشن کا خیال نہیں آیا،ہم کہہ رہے تھے عمران خان دھاندلی سے آئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حکومت مدت پورا کرے گی، پھر الیکشن ہوگا۔نوازشریف علاج کی غرض سے گئے تھے کرواکے آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان نے کہا کہ پٹرول قیمت کے 12 حصے پوتے ہیں جس میں 10 عالمی مارکیٹ سے منسلک ہوتے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ ہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی حکومت نے جان بوجھ کر بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی اور پیٹرول کی قیمت کم کی، جس کی وجہ سے مسائل بڑھے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 4 سال معاہدوں کو توڑا اور شوکت ترین نے آخری معاہدے کو نہ صرف توڑا بلکہ ملک کو مشکل میں ڈالا۔ پی ٹی آئی نے وہ کیا جو دنیا کے امیر ترین ملک نہیں کر سکتے اور پیٹرول کی قیمت کو کم کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت جو بڑھنی چاہیے تھی وہ جان بوجھ کر نہیں بڑھائی گئی جبکہ پاکستان کے مسائل حل کرنے کی بجائے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے پر اکتفا کیا گیا۔