MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کو نئی امریکی پالیسی کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے،رضا ربانی

0 88

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے زور دیا کہ وفاقی حکومت کو نئی امریکی پالیسی کے حوالے سے پارلیمنٹ کو فوراً اعتماد میں لینا چاہیے،انہوں نے خاص طور پر نایاب معدنیات کی فروخت اور پسنی بندرگاہ کو واشنگٹن کو پیش کرنے کے مبینہ منصوبہ کی میڈیا رپورٹس کا ذکر کیا پریس ریلیز میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے عوام یا پارلیمنٹ کو امریکا کے ساتھ تعلقات کے نئے خدوخال کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو خارجہ پالیسی کی تفصیلات اور اسکی سمت کے بارے میں جاننے کا حق حاصل رہے تاریخ میں امریکا کبھی بھی ایک قابل اعتماد دوست ثابت نہیں ہوا جس پر انحصار کیا جاسکے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.