MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رواں سال شادی کرنیوالے ماڈل عبیر اسد اور سبن عمیس کا راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

0 120

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستانی ماڈل عبیر اسد اور سبن عمیس نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ماڈل عبیر اسد اور سبن عمیس کا شمار پاکستان کے کامیاب ماڈلز میں ہوتا ہے جنہیں ‘بیسٹ ماڈلز’ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

جوڑے نے رواں سال فروری کے مہینے میں ہی شادی کی تھی تاہم ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بری خبر سامنے آئی ہے۔

سبن عمیس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کی اور اپنی راہیں جدا کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

سبن نے لکھا کہ ‘میں نے اور عبیر نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عبیر کے ساتھ نیک تمناؤں کے علاوہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔’

دنیا کے امیر ترین شخص لیری ایلیسن نے اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی رچالی

ماڈل نے مزید لکھا کہ ‘طلاق کا عمل ابھی باقی ہے لیکن فیصلہ کیا جاچکا ہے۔’

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سبن عمیس کی اس سٹوری پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عبیر اسد کی جانب سے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.