کوئٹہ مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں،فضا خشکاور شدید گرد آلود،موسم بھی سرد ہوگیا
کوئٹہ (مسائل نیوز)سمندری طوفان کے اثرات بلوچستان تک پہنچ گئے کوئٹہ مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں آگیا وادی میں 24گھنٹوں سے فضا شدید گرد آلود حد نگاہ بھی کم ہوگئی خشک اور گرد آلود ہواؤں سے شہری پریشان،موسم بھی اچانک سرد ہوگیا سمندری طوفان شکتی کوئٹہ سمیت وسطی بلوچستان کے علاقوں میں مٹی کے طوفان کی وجہ قرار دیا جارہا ہے ماہر موسمیات محمد افضل نے کہاکہ شکتی سائیکلون کے باعث ہواؤں کا رخ سمندر کی جانب ہوگیا ہے کوئٹہ قندر سے اٹھنے والا گردوغبار وسطی بلوچستان تک پھیلا ہوا ہے۔