MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈیرہ مراد جمالی میں زیرِ تعمیر بے نظیر میڈیکل کالج سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدور اغوا کرلیا

0 143

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیکیورٹی انتظامات ناقص، پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی
ڈیرہ مراد جمالی(مسائل نیوز)نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں زیرِ تعمیر بینظیر بھٹو میڈیکل کالج سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک مزدور کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب نوتال تھانہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں مزدور اختیار حسین کام میں مصروف تھا کہ اچانک مسلح افراد نے اسے اسلحے کے زور پر قابو میں لے کر نامعلوم مقام کی جانب منتقل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مغوی کی بازیابی کے لیے کارروائیاں تیز کر دیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر میڈیکل کالج میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی ناقص ہیں، جس کے باعث مزدوروں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.