سینئر صحافی محسن کے گھر ایف آئی اے کا چھاپہ قابل مذمت ہے، رانا ثناءاللہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خاں نے سینئر صحافی محسن بیگ کے گھر چھاپے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے
- Advertisement -
کہ سینئر صحافی محسن کے گھر ایف آئی اے کا چھاپہ قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر نے کہاکہ حکومت میڈیا کی آواز دبانے کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔
انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن صحافیوں کے حقوق کیلئے ہر جگہ اور اٹھائے گی۔انہوںنے کہاکہ محسن بیگ کے گھر چھاپہ چادر اور چار دیواری پامال کی گئی،عمران نیازی کی سیاست جھوٹے الزامات اور انتقامی کارروائیوں کا محور رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ محسن بیگ کی حکومت کارکردگی پر تنقید پر انکے خلاف بھی انتقامی کاروائی کی جارہی ہے۔