آئندہ انتخابات میں مداخلت سے ملک مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا،مالک بلوچ
تربت(مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے آل پارٹیزکیچ کے کنوینر خالد ولیدسیفی کی قیادت میں آل پارٹیز کیچ کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے مردم شماری ودیگر ایشوز سے متعلق ان سے گفتگو کی، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ آل پارٹیز کے پلیٹ فارم پر سیاسی جماعتوں کا اتحاد خوش آئند اور کیچ کی ضرورت ہے، اجتماعی عوامی ایشوز کے حل میں آل پارٹیزکا کردار لائق تحسین ہے انہوں نے کہاکہ مردم شماری بلوچستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سیاسی کارکن مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ڈاکٹرمالک بلوچ نے کہاکہ ملک اس وقت شدید سیاسی بحران اورمعاشی عدم استحکام کا شکارہے بحرانوں سے نکلنے کیلئے تمام اداروں کو 1973ء کے آئین کے تحت متعین کردہ حدود کے اندر رہنا ہوگا، پارلیمنٹ سپریم اور عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو سیاست سے دور رہنا چاہیے جب الیکشن میں عوام کا عمل دخل کم اور ٹھپہ ماری ہوگی تو ملک استحکام کے بجائے مزید زوال کی جانب بڑھے گا ملکی استحکام اور بہتری کیلئے الیکشن میں مداخلت سے گریز اور عوام کے حق رائے دہی کے حق کو تسلیم کیاجائے، اسٹیبلشمنٹ تاریخ سے سبق سیکھے، انہوں نے کہاکہ ملک میں حقیقی جمہوری قوتیں اور نیشنلسٹ ہر دور میں زیادتی کے شکار رہے ہیں، وفد میں پی این پی کے خان محمدجان، پیپلزپارٹی کے نواب شمبے زئی، احدالہٰی، نیشنل پارٹی کے مشکور انور، حفیظ علی بخش، جے یو آئی کے مولانا عبدالحفیظ مینگل، بی این پی عوامی کے ظریف زدگ، شے مریدبلوچ، بی این پی کے محسن بلوچ، کیچ سول سوسائٹی کے عومر ہوت، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے یلان زامرانی شامل تھے جبکہ نیشنل پارٹی کے رہنما محمدجان دشتی، میر فضل کریم، رجب یاسین، نعیم عادل ودیگر رہنما بھی موجودتھے۔
[…] (مسائل نیوز) ملک میں سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ […]